ایکنا نیوز- سعودی اخبار «الریاض» کے مطابق فورسز میں اسلامی امور کے انچارج «محمد بن عبدالرحمن السعدان»
کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کا اہم مقصد افواج کے جوانوں کو قرآنی تعلیمات کی جانب مائل کرانا ہے
انہوں نے کہا : مقابلوں میں حفظ قرآن مجید تجوید کےساتھ ، بیس پاروں کا حفظ، دس پارے اور پانچ پاروں کا حفظ تجوید کے ساتھ شامل ہے اور ان مقابلوں میں صرف حاضر سروس فوجی حضرات شرکت کرسکتے ہیں
محمد بن عبدالرحمن السعدان نے مزید کہا: دیگر ممالک کو بھی دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ کہ مقابلوں کے ہمراہ نمایشگاہ، تقاریر اور ریڈیو پر «بک أصبحنا» عنوان سے مختلف مقابلے بھی منعقد ہوں گے ۔