افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی امریکہ کے غلاموں کا جھنڈا سر نگوں ہوگا۔سراج الحق

IQNA

افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی امریکہ کے غلاموں کا جھنڈا سر نگوں ہوگا۔سراج الحق

8:28 - December 30, 2014
خبر کا کوڈ: 2652180
بین الاقوامی گروپ: 2014 افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی شکست کا سال ہے۔عوامی اجتماع سے خطاب

ایکنا نیوز- بلوچستان ، کراچی اور قبائلی علاقوں میں غیر ملکی ایجنسیوں کو اجازت دے کر سازشوں کا مرکز بنایا گیا ۔ عالم اسلام ابھررہا ہے اور ایک ہورہا ہے۔ امریکہ یہ برداشت نہیں کرسکتا ، وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہا ہے۔سانحہ پشاور نہایت اندوہناک ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں اور تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ ایٹم بم سے زیادہ قوت قومی یکجہتی میں ہے۔ دہشت گردی کا واحد علاج قومی یکجہتی اور شریعت کا نظام ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے ، جس نے اس کو ڈھانے کے لئے ہاتھ بڑھایا وہ ہاتھ توڑ دیں گے۔ علماءاور مدارس کی توہین ناقابل برداشت ہے
۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر مولانا راج الحق نے باجوڈ میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہاکہ  کہ امریکہ اور نیٹو افواج افغانستان کے پہاڑوں سے سر ٹکراتی رہیں ، اب انہیں ذلیل اور شکست خوردہ ہوکر افغانستان سے نکلنا پڑ رہا ہے
انہوں نے کہا :جماعت اسلامی امریکہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان کے مستقبل میں ٹانگ اڑانے کی بجائے یہ کام افغان قوم پر چھوڑ دیا جائے ۔افغانستان کی حکومت بنانے ،گرانے اور وہاں پر اڈے قائم کرکے سیاسی مفادات سمیٹنے کی کوشش کی گئی تو افغانستان اور خطے میں امن قائم نہیں ہوسکے گا.

نظرات بینندگان
captcha