آیت الله اراکی: رسول اکرم(ص) نے اسلامی پہچان کی بنیاد قائم کی ہیں

IQNA

آیت الله اراکی: رسول اکرم(ص) نے اسلامی پہچان کی بنیاد قائم کی ہیں

10:28 - January 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2687486
بین الاقوامی گروپ: تقریب اسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے امام خمینی(ره) کے مزار پر منعقعدہ جشن میلاد النبی(ص) سے خطاب کیا

ایکنا نیوز- آیت الله محسن اراکی حرم مطهر امام خمینی(ره) میں منعقدہ جشن ولادت پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص)   سے خطاب میں آیت «مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِینَ مَعَهُ أَشِدَّاء عَلَى الْکُفَّارِ رُحَمَاء بَیْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا» پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو اس ہستی پر جس نے سیرت رسول اکرم (ص) پر عمل کرتے ہوئے اسلامی بیداری پیدا کی اور انقلاب اسلامی کو کامیاب کیا
انہوں نے اٹھائسویں وحدت کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ اجلاس انتہائی اہم ہے اور دعا ہے کہ خدا رحمت اللعالمین (ص) کے صدقے ہمیں آنحضرت (ص) کی تعلیمات پر عمل کی توفیق عنایت فرمائے
تقریب اسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی پہچان خدا کی اطاعت اور سیرت (ص) پر عمل میں پوشیدہ ہے اور دعا گو ہے کہ خدا رہبر انقلاب کو اس راستے پرایک رہنما کی حیثیت سے کامیاب کرے اور اسلامی پرچم کو اتحاد اسلامی کے سائے میں کامیابی کی چوٹی تک پہنچانے میں  توفیق اور کامیابی  عنایت کرے.

2687481

ٹیگس: امام ، اسلام ، رسول
نظرات بینندگان
captcha