عیسائی برادری توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناصر

IQNA

عیسائی برادری توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناصر

7:43 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2720430
بین الاقوامی گروپ: تمام آسمانی ادیان اور آسمانی کتابیں مقدس ہیں ۔ انکی توہین قابل مذمت ہے۔

ایکنا نیوز- عیسائی برادری سے تعقلق رکھنے والی ممبر قومی اسمبلی محترمہ آسیہ ناصر نے شارلی ہیبدو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں پر شدید غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مظاہروں میں عیسائی برادری کی شرکت نے ظاہر کیا کہ کہ ہم اس توہین آمیز اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
محترمہ آسیہ نے کہا : تمام آسمانی ادیان اور آسمانی کتابیں مقدس ہیں اور انکی توہین ایک شیطانی فعل ہے جس سے دنیا میں تمدنوں کے درمیان جنگ اور تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
ممبر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ سے مقدس ہستیوں کی توہین کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ عیسائی برداری اس توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتی ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha