ایکنا نیوز- لندن (ویب ڈیسک) فرانس میں حالیہ انتہا پسند حملوں کے بعد یورپ بھر میں جہاں اسلام مخالف جذبات بھر کر سامنے آئے ہیں وہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اسلام یورپ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے اخبار اور یہودی مارکیٹ پرحملوں کے بعد رواں ہفتے جرمنی میں اسلام اور تارکین وطن مخالف ریلی میں 25 ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ یورپ میں اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ظاہر کرنے والے سروے کے باوجود نتیجہ یہ نکلا کہ اسلام یورپ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ یورپ میں سب سے زیادہ 50 لاکھ مسلمان فرانس میں مقیم ہیں جبکہ جرمنی میں 40 لاکھ کے لگ بھگ مسلمان رہتے ہیں۔