صیہونی حکومت کو حزب اللہ کی وارننگ

IQNA

صیہونی حکومت کو حزب اللہ کی وارننگ

15:57 - January 19, 2015
خبر کا کوڈ: 2729244
بین الاقوامی گروپ:۔ حملے کےدوسری جانب اپنے فوجیوں کی اس کاروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے خائف ہوکر صیہونی حکومت نے اپنی پوری فوج کو چوکس کردیا ہے۔

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-۔اتوار کی رات، جاری کئے جانے والے بیان میں حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ پر حملہ کیا ہے جس میں حزب اللہ لبنان کے، کئی جانباز شہید ہوئے ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے یہ افراد، قنیطرہ کے علاقے مزرعۃ الامل میں صیہونی فوجی کی جانب سے ہیلی کاپٹر سے کئے جانے والے میزائیلی حملے میں شہید ہوئے۔شہید ہونے والوں میں شہید عماد مغنیہ کے بیٹے اور حزب اللہ لبنان کے کمانڈر جہاد مغنیہ اور محمد عیسی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اپنے فوجیوں کی اس کاروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے خائف ہوکر صیہونی حکومت نے اپنی پوری فوج کو چوکس کردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کیلئے کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے اپنی قیادت کی ہدایات کا منتظر رہنا چاہیئے۔

64090

ٹیگس: حزب ، اللہ ، فوجی
نظرات بینندگان
captcha