ایکنا نیوز- آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے مطابق اس اسپشل کلاسز میں قم کے بارہ طالب علم شرکت کررہے ہیں جو قم کے مرکز ائمه اطهار(علیهمالسلام) سے تعلق رکھتے ہیں
قرآنی کورس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہوگا اور کلاسز کربلاء معلی حرم مطہر کے اندر منعقد ہوں گی
کلاسوں اور انتظامی امور میں شریک «حیدر الکعبی»، کے مطابق ان کلاسوں کا مقصد طلباء کی قرآنی تعلیم کے معیار کو بلند کرنا ہے
انہوں نے کہا : کلاسز روزانہ دو بار منعقد ہوں گی اور آئندہ منگل کو کورس اختتام پذیر ہوگا کورس میں شریک تمام طلباء کو اسناد بھی جاری کیا جائے گا
وقف اور ابتداء کے استاد «شیخ خیرالدین» کا کہنا ہے کہ قرآنی کورس میں ایران،سعودی عرب اور بحرین کے طلباء کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور کلاسیں انکے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔
قابل ذکر ہے کہ کورس کےشرکاء کے کھانے پینے اور آنے جانے کے تمام اخراجات آستانہ کے ذمے ہیں
آستانہ امام حسین (ع) کے تعاون سے انڈونیشاء کے شہر جکارتہ میں جاری یہی کورس گذشتہ روز اختتام کو پہنچا جسمیں تیس طلباء شریک تھے
قم کے ائمه اطهار(ع) مرکز آیتالله العظمی فاضل لنکرانی(ره) کی زیر نگرانی کام کررہا ہے جو مذہب حقہ اور تعلیمات اہل بیت کی ترویج کے لیے مشہد اور قم میں مصروف عمل ہے۔