ایکنا نیوز- ایکرو ویب سایٹ کے مطابق جشن انقلاب کے حوالے سے خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ ۸ فروری کو منعقد ہوگی اور دن کے بارہ بجے پروگرام کا آغاز ہوگا۔
خانہ فرہنگ نے تمام اہل علم و ادب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء اور بالخصوص شعراء کرام کو تحائف بھی پیش کیے جائیں گے
انقلاب اسلامی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ میں مقابلہ مصوری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
مقابلے میں شرکت کے خواہش مند تمام حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے پینٹینگز خانہ فرہنگ شارع اقبال میں جمع یا
ایمیل « cciran50@yahoo.com - cciran50@gmail.com» پر ارسال کریں۔
انقلاب اسلامی اور عوام کا میدان میں حاضر ہونا، آزادی اور جمہوری اسلامی، انقلاب اسلامی اور استکبار و صھیونیسم سے مقابلہ۔ انقلاب اسلامی اور وحدت اسلامی جیسے موضوعات پر پینٹنگ مقابلے میں شامل ہیں
دیگر مقابلوں میں شہید مرتضی مطہری کی کتاب کا مطالعہ بھی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے خانہ فرہنگ سے رجوع کرسکتے ہیں۔