ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق نینوا کے ایک سیکورٹی افیسر کا کہنا ہے کہ «مریم العذراء» کلیسا کو گذشتہ روز داعش کے دہشت گردوں نے بموں سے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس کلیسا میں داعش کے جنگجو پناہ گزین تھے جنمیں یورپ،عرب اور ایشایی جنگجو شامل تھے
موصل کی مرکزی لائبریری کو بھی نذر آتش کیا گیا جسمیں آٹھ ہزار پرانی اور نادر کتابیں موجود تھیں۔
اسی طرح داعش کے عناصر نے موصل یونیورسٹی پر حملہ کیا اور طلباء کے سامنے کتابخانے کے ہزاروں جلد علمی اور تحقیقی کتابوں کو خاکستر کے ڈھیر میں تبدیل کردیا
ایک اور بڑی لائبریری میں داعش دہشت گردوں کی جانب سے دو ہزار جلد کتابیں جلائی گئیں جنمیں بچوں کی کتابیں، شعر، ادبیات،فلسفہ اور اسپورٹس کی کتابیں شامل تھیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ کتابیں گمراہ کن اور کفر لانے والی کتابیں ہیں۔