ہوسٹن ؛ مسلمانوں کی جانب سے درگذر کا پیغام

IQNA

ہوسٹن ؛ مسلمانوں کی جانب سے درگذر کا پیغام

14:10 - February 24, 2015
خبر کا کوڈ: 2890508
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں نے امریکن خانہ بدوش شخص کی جانب سے اسلامی مرکز کو آگ لگانے پر معافی کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Houston Chronicle» کے مطابق امریکہ میں تین مسلمان طالب علم کے قتل کے صرف چند روز بعد اسلامی مرکز کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
۵۶ سالہ امریکن خانہ بدوش «داریل فرگوسن»، اس واقعے میں ملوث ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک بین المذاہب کانفرنس جسمیں عیسائی اور یہودی بھی شریک تھے مسلمان علماء نے اس شخص کو معاف کرنے کا اعلان کیا

اسلامی مرکز ہوسٹن کے ترجمان احسان زاہد نے کہا کہ ہم عام بخشش کا اعلان کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ خدا بخشنے والا ہے ۔ ہمارے پیغمبر {ص] کی سیرت یہی تھی اور ہم بھی اسی پر عمل کرنے والے ہیں۔
انہوں نے میڈیا میں اسلامی مرکز کو ایک گودام لکھنے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
البتہ ایک عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے اور تعمیر پر دو لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جو مخیر افراد کے تعاون سے جمع کیا جائے گا۔

2890400

نظرات بینندگان
captcha