ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے ajib،کے مطابق شارلی ابدو اور دیگر اسلام مخالف واقعات کے بعد منفی خیالات کو مٹانے کے لیے جرمن مسلمان ڈینٹیسٹ صادق المسلی گفتگو کے زریعے سے اسلام کا تعارف کرانا چاہتا ہے
جرمن مسلمان ڈینٹیسٹ کے مطابق اسلام فوبیا کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ یورپ میں بہت سے لوگ اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور انکے سوالات کے جواب دینے والا بھی کوئی نہیں
لہذا انہوں نے پرگرگرام بنایا ہے کہ پلے کارڑ جسپر لکھا ہے «میں مسلمان ہوں ۔مجھ سے کیا پوچھنا چاہتے ہو؟» اٹھا کر لوگوں کے سوالات کے جواب دینے کی کوشش کرے
مسلمان ڈاکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ ہر دو ہفتے کے بعد ایک دن اس پروگرام پر عمل کرتا ہے
ڈاکٹر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے اس کام کا مقصد اسلام کے بارے میں نادرست سوچ کو مٹانا ہے
ڈاکٹر کی نو مسلم ڈینش بیوی کامیلا کہتی ہے : میرے مسلمان ہونے سے لوگ حیرت زدہ ہیں اور سوال پوچھتے ہیں کہ کیا ڈنمارک والے بھی مسلمان ہیں ؟