ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی شخص نے اپنے فیس بک پیج پر مسجد الحرام کی گستاخی پر مبنی تصویر شائع کی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی اور جب یہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو اسے جدہ شہر کے ایئرپورٹ پر گرفتارکرلیا گیا۔ اخبار کے مطابق اس شخص نے مسجد الحرام کو ایک ہندو مندر کے روپ میں پیش کیا تھا لیکن گرفتاری کے بعد موقف اختیار کیا کہ اس نے یہ تصویر ایک غیر ملکی میگزین سے نقل کی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر اس شخص کو 5 سال قید یا 30 لاکھ ریال (تقریباً 8 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔