19 سالہ جرمن خاتون داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک

IQNA

19 سالہ جرمن خاتون داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک

10:22 - March 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2957608
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کی 19 سالہ خاتون ایوانا ہوفمین پہلی ایسی غیر ملکی خاتون جنگجو بن گئی ہیں جو کرد ملشیا گروپوں کے ہمراہ دولتِ اسلامیہ (داعش ) کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوئی ہیں۔

ایکنانیوز- شفقنا کے رپورٹ کے مطابق جرمنی کی 19 سالہ خاتون پہلی ایسی غیر ملکی خاتون جنگجو بن گئی ہیں جو کرد ملشیا گروپوں کے ہمراہ دولتِ اسلامیہ (داعش ) کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوئی ہیں۔

ایوانا ہوفمین جن کے والدین کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے سنیچر کو شام کے شمال مغربی علاقے تل تمر کے قریب ماری گئیں۔ وہ  سنی کردوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف  لڑی رہی تھیں۔ایوانا نے چھ ماہ قبل کرد جنگجوؤں کے ساتھ مل کر دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنا شروع کیا تھا۔

حقوقِ انسانی کے لیے ایک شامی تنظیم نے بتایا کہ تل تمر کے قریب لڑائی میں 40 کے قریب کُرد جنگجو اور دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند مارے گئے ہیں۔ہوفمین گذشتہ 15 دنوں کے دوران ہلاک ہونے والی تیسری غیر ملکی فرد ہیں۔ ذرائع کے مطابق  شام کے شمالی حصوں اور ہمسایہ ملک عراق میں لگ بھگ ایک سو کے قریب مغربی رضاکار، سنی کُرد فوجیوں کے ہمراہ دولتِ اسلامیہ (داعش)  کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ جبکہ داعش کی حمایت میں بھی مغربی ممالک کے ہزاروں دہشت گرد شام اور عراق میں موجود ہیں۔

42400

ٹیگس: داعش ، جنگجو ، عراق ، جرمنی
نظرات بینندگان
captcha