الازھر قرآنی مقابلوں کے اختتامی مرحلے کا آغاز

IQNA

الازھر قرآنی مقابلوں کے اختتامی مرحلے کا آغاز

9:22 - March 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3006388
بین الاقوامی گروپ: فائنل راونڈ " الازھر قرآنی مقابلوں" کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے جو بیک وقت سات مقامات پر جاری ہیں

ایکنا نیوز- ویٹو نیوز کے مطابق قرآنی مقابلوں میں طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہے جو الازھر سے وابستہ مختلف قرآنی اور علمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں
مقابلوں میں ابتدائی مرحلوں کے کامیاب طلباء اور طالبات شریک ہیں اور مقابلوں کی نگرانی محمد ابوزیدالامیر کررہا ہے

الازھر قرآنی امور کے سربراہ احمد عبدالعظیم کا کہنا ہے : الازھر کی جانب سے ہر سال ان مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جو دو مرحلوں پر مشتمل ہیں۔
اس سے پہلے آخری مرحلہ قاہرہ میں منعقد ہوتا تھا لیکن طلباء کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس بار مختلف مقامات پر مقابلوں کو منعقد کیا جارہا ہے
اس سال الازھر سے وابستہ اداروں کے علاوہ بعض یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات بھی مقابلوں میں شریک ہیں
فائنل مقابلے شمالی سینا، الجیزه، السویس، دریای سرخ، قنا، اسیوط اور دمیاط وغیرہ میں ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔

3001165

نظرات بینندگان
captcha