لبنانی قاری: حزب‌الله لبنان میں قرآنی پروگراموں کی مکمل حمایت کرتی ہے

IQNA

لبنانی قاری: حزب‌الله لبنان میں قرآنی پروگراموں کی مکمل حمایت کرتی ہے

7:22 - March 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3049263
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان مختلف پروگراموں کو سپورٹ کرنے کے علاوہ ہر سال طلباء کے لیے خصوصی قرآنی مقابلہ بعنوان «سیدعباس الموسوی»(سید شهدایے مقاومت) قرآنی مقابلے منعقد کراتی ہے

ایکنا نیوز- بین الاقوامی لبنانی قاری محمود الکفری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں حزب اللہ کی کوششوں اور قرآنی پرگراموں میں انکے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر سال جمعیت قرآء اور انجمن اسلامی کے تعاون سے
«سیدعباس الموسوی»، قرآنی مقابلہ منعقد کرانا قابل قدر ہے انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں حفظ،تفسیر اور قرآت شامل ہے
محمود الکفری نے کہا : لبنان میں حکومت قرآنی مقابلوں کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی اور یہ کام زیادہ تر قرآنی ادارے خود انجام دیتے ہین اور دارلفتوای اہل سنت قرآنی مقابلوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا ہے
.
مرکز «خدمة القرآن» بھی ایک اور قرانی ادارہ ہے جو اس حوالے سے کام کررہا ہے ۔ ان اداروں کی سرپرستی میں طلباء اور طالبات کے لیے قرآنی مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں اور قرآنی کلاسوں میں تجوید اور قرآت کے علاہ اسلامی تعلیمات اور دروس کا اہتمام بھی کرایا جاتا ہے


محمود الکفری نے خواتین اور طالبات کی کوششوں کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ جوانوں میں قرآنی سے لگاو موجود ہے اور قرآنی مقابلوں سے انکی مزید حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔


انہوں نے معاشرے میں قرآنی تعلیمات اور قرآت و حفظ کے لیے حزب اللہ لبنان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انکی وجہ سے ان شعبوں میں قابل قدر پیش رفت ہوئی ہے ۔

محمود الفکری نے کہا کہ قرآن مجید  اہم رہنمائی کی الہی کتاب ہے جسکو ہم اپنی زندگی میں رہنما قرار دے کر کامیاب ہوسکتے ہیں۔

2964233

ٹیگس: لبنان ، قرآن ، حزب ، اللہ
نظرات بینندگان
captcha