ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (Bernama)،کے مطابق ملایشیاء کے وزیر اعظم کے مشیر محیالدین یاسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی وجہ سے اسلام کا چہرہ مسخ کیا جاررہا ہے اور ضرورت ہے کہ اس سے مقابلہ کیا جائے
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا : ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ اسلام کے بارے میں غلط تصورات کو دور اور پیغمبر اکرم (ص) کے درست چہرے کو پیش کریں
انہوں نے ملایشیاء میں مذاہب میں ہم آہنگی کو بھی ضروری قرار دیا
افتتاحی تقریب میں اسلامی کانفرنس کے ذوالکفل محمد البکری،ملایشیاء کے مفتی پایموزی یحیی، اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں
مقابلے 6 دن تک جاری رہیں گے اور 28 قاری قرآن؛ 14 ، مرد اور 14 طالبات شامل ہیں.