اردن؛ خواتین کے لیے بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

اردن؛ خواتین کے لیے بین الاقوامی قرآنی مقابلے

8:55 - April 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3190724
بین الاقوامی گروپ: خواتین کا بین الاقوامی مقابلہ قرآن بعنوان «الهاشمی» امان شہر میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامہ  «الدستور»کے مطابق خواتین کے لیےحسن قرآت اور حفظ کا دسواں بین الاقوامی مقابلہ اردن کی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا گیا
ان مقابلوں میں ۵۵ امیدوار ۲۱ عربی ممالک سے شریک ہیں
اردن کے وزیر اوقاف «هایل عبدالحفیظ داوود»نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : مذکورہ مقابلہ حکومت کی قرآنی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
وزارت اوقاف کے خواتین شعبے کے انچارج وفاء العمد نے کہا : قرآنی ثقافت کی ترویج اور شدت پسندانہ افکار سے دوری ہماری کاوش کا نتیجہ ہے
کہا جاتا ہے کہ مقابلے چھ دن تک جاری رہیں گے اور مقابلوں میں شریک چار ججز اردن سے ایک قطر اور ایک کا تعلق الجزایر سے ہے
ایران سے حفظ مقابلوں میں محترمہ «هاجر مهرعلیان» ان مقابلوں میں شریک ہے.

3183261

نظرات بینندگان
captcha