ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی مرکز ہمبرگ میں جمعے کے خطبے میں آیتالله رمضانی نے یمن میں بم باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے بیگناہ عوام کا قتل عام اور بچوں اور خواتین کو بیدردی سے شہید کرنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظمیں کہاں ہیں اور ایک ظالم بادشاہ کی جانب سے اس وحشتناک مظالم پر مغربی ممالک خاموش کیوں ہیں ؟؟
آیتالله رمضانی نے ماہ رجب کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے میں عبادت اور انسانوں کی خدمت کی بجائے ایک ڈکٹیٹر ملک کی جانب سے جمہوریت کی بحالی کا دعوای اور ایک آزاد ملک پر بم باری ظلم کی بد ترین مثال ہے
اسلامی مرکز ہمبرگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلام میں انسانیت کی خدمت ، امن و محبت اور معاشرے میں رواداری کا حکم واضح ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مقدس مہینے میں ہم عبادت اور خدمت خلق کو شعار بنالیں ۔