ملایشیاء میں حسن قرآت پروگرام کا اختتام

IQNA

ملایشیاء میں حسن قرآت پروگرام کا اختتام

12:37 - April 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3210143
بین الاقوامی گروپ: اٹھاونویں قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کامیاب قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (Bernama)،کے مطابق حسن قرآت میں  طلباء میں  عین‌الدین حلمی اور طالبات میں  حسنا حسن ٹاپ پوزیشن لینے والوں میں شامل ہے
قاری عین‌الدین اور  محترمہ حسنا حسن، کو وزیر اعظم نجیب رزاق نے اپنے دست مبارک سے  نقد انعامات کے علاوہ ، حج ٹکٹ اورایک عدد کار تحفے میں پیش کیا

مذکورہ پوزیشن ہولڈرز کوالالمپور بین الاقوامی مقابلوں میں ملایشیاء کی نمائندگی کریں گے

عین‌الدین حلمی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میں قرآت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے مزید کوشش کرونگا


حسنا حسن نے صحافیوں سے کہا کہ اگرچہ پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرونگی مگر امید ہے کہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لوں گی۔

3209037

نظرات بینندگان
captcha