آئی ایس او کے زیر اہتمام ہفتہ شہداء امامیہ کا آغاز آج سے ہوگا :مدثر عباس

IQNA

آئی ایس او کے زیر اہتمام ہفتہ شہداء امامیہ کا آغاز آج سے ہوگا :مدثر عباس

12:48 - May 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3248373
بین الاقوامی گروپ:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل آئی ایس او مدثر عباس نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا کسی سعادت سے کم نہیں ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- آئی ایس اوہر سال ہفتہ شہداء امامیہ مناتی ہے مدثر عباس کا مزید کہنا تھا کہ 2مئی 1986 کو انجئیرنگ یونیورسٹی میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کاروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے دوجوان شہید ہوئے مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے آئی ایس او امثال بھی یکم سے7مئی ہفتہ شہداء امامیہ منائے گی اس حوالے سے ملک بھر میں شہداء امامیہ کی قبور پر حاضری دی جائے گی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی مرکزی سیکرٹری جنرل کاکہنا تھاکہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خداکی خوشنودی کیلئے کام کیا  اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا  شہداء کے مرقد سرگودھا میں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام پروفیشنل ادارہ جات کے طلباء کیلئے  سالانہ اسکائوٹنگ کیمپ کا آغاز7مئی سے ہوگا جس میں ملک بھر کی جامعات سے سینکڑوں طلباء شریک ہونگے۔

44684

نظرات بینندگان
captcha