شام کی تقسیم خطرناک ثابت ہوگی، حسن نصراللہ کی تاکید

IQNA

شام کی تقسیم خطرناک ثابت ہوگی، حسن نصراللہ کی تاکید

19:17 - May 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3259513
بین الاقوامی گروپ:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کی تقسیم، بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگی-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- لبنان سے الاخبار نامی شایع ہونے والے اخبار نے اپنی منگل کے روز کی اشاعت میں اصلاح و تغییر دھڑے کے سربراہ میشل عون اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے درمیان جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیلات شایع کی ہیں- اس اخبار نے لکھا ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں فریق کو الگ الگ اعتبار سے تشویش لاحق ہے اور اسی مسئلے پر فریقین کے درمیان گفتگو، ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی ہے- اس ملاقات میں سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ اپنے خلاف خطرات سے آگاہ ہے اور بشار اسد، شام کے قانونی صدر ہیں اور ان کی حکومت کو گرایا نہیں جاسکتا اسلئے کہ شام کی حکومت کا سقوط، حزب اللہ اور مزاحمت کے محور کے سقوط کے مترادف ہے- حزب اللہ کے سربراہ نے شام کے تمام علاقوں پر دوبارہ تسلط کو بھی ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کہیں زیادہ خطرناک ہے کہ عراق کی تقسیم کے منصوبے کی مانند شام کی تقسیم کے منصوبے کی بھی، بات اٹھائی جارہی ہے۔

69303

ٹیگس: حزب ، اللہ ، شام ، حسن
نظرات بینندگان
captcha