مصر/ مختلف بہانوں سے قاریوں کو مقابلے میں شرکت سے روکنا قرآنی تعلیمات اور وحدت کے خلاف قرار

IQNA

مصر/ مختلف بہانوں سے قاریوں کو مقابلے میں شرکت سے روکنا قرآنی تعلیمات اور وحدت کے خلاف قرار

12:13 - May 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3280111
بین الاقوامی گروپ: مصری وزارت اوقاف کی جانب سے مصری قاریون کو ایران میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت سے روکنا سیاسی چپقلش اور تعصب کا نتیجہ ہے

ایکنا نیوز- مسلمانوں میں اتحاد اور اخوت قرآن مجید کا واضح حکم ہے اور امت میں اختلاف ڈالنا بدترین فعل قرار دیاگیا ہے کیونکہ اسلام اور قرآنی تعلیمات امت میں دوستی اور محبت پر تاکید کرتی ہیں
ایک طرف جہاں اسلام کی دشمن طاقتیں امت میں اختلاف اور فرقہ واریت چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے شب وروز سازشوں میں مصروف قتل عام اور امت اسلامی کے وسایل پر تسلط جمانے میں کوشاں نظر آتی ہیں
وہی دوسری طرف اسلامی ممالک کے حکمران جنکی ذمہ داری بنتی ہے کہ سازشوں کا مقابلہ کریں اور امت میں اتحاد و وحدت کے لیے کوشش کریں مگر افسوس کہ اکثر مواقعوں پر یہ بھی دشمن کے مددگار نظر آتے ہیں۔
اس کی تازہ مثال مصر کی وزارت اوقاف کا سلوک ہے جہاں مصری قاریوں کو ایران میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں سے شرکت سے روکنا ہے۔ حالانکہ ایران مصر کی قرآنی خدمات اور مصری قاریوں کی صلاحیتوں کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے اور انکے لیے عوام خاص عقیدت رکھتے ہیں ۔
اس سے پہلے بدترین اور کشیدہ صورتحال میں ایک دوسرے کے مقابلوں میں شرکت عام سی بات ہے اور مختلف مواقعوں پر مصرکے معروف قراء مقابلوں میں شرکت کرتے آرہے ہیں۔

3262983

نظرات بینندگان
captcha