آل سعود اور امریکہ کو ایرانی وزارت دفاع کا انتباہ

IQNA

آل سعود اور امریکہ کو ایرانی وزارت دفاع کا انتباہ

19:46 - May 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3299678
بین الاقوامی گروپ:ایران کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ یمن کے عوام کو امداد پہنچانے میں کسی بھی طرح کی مہم جوئی کے ذمہ دار آل سعود اور امریکہ ہوں گے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے پینٹاگون کے ترجمان کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں یمن کے لئے ایران کی جانب سے دواؤں اور غذائی اشیاء پر مشتمل امداد کو مہم جوئی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ تہران کی جانب سے یمن کے عوام کو امداد پہنچانے کے عمل میں کسی طرح کی مہم جوئی کی ذمہ دار امریکہ اور آل سعود حکومت ہوگی۔ ایران کی وزرات دفاع کے بیان میں یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ، یمن میں نسل کشی کی حمایت کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے جرم میں شریک ہے اور ایرانی عوام کی دواؤں اور غذائی اشیاء پر مشتمل امداد ایک انسان دوستانہ اقدام ہے، جو یمن کے مظلوم عوام کے زخموں کے لئے مرہم کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایران کی وزارت دفاع کے بیان میں یمن کے مظلوم عوام تک امداد پہنچنے کی عالمی ضمانت دیئے جانے پر تاکید کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ ضروری تدابیر اختیار کرتے ہوئے آل سعود کے وحشیانہ حملوں کو روکے اور پوری طرح اس کا سلسلہ بند کردے۔ ایران کی وزارت دفاع نے یمن کے مظلوم عوام کے لئے ایرانی عوام کی غذائی اشیاء اور دواؤں پر مشتمل امداد کے عمل میں کسی بھی طرح کی خلل اندازی پر خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کے عوام کے لئے امداد پہنچانے کی راہ میں کسی طرح کی شرانگیزی ، مہم جوئی اور کسی قسم کے اشتعال انگیز اقدام کے نتائج کی ذمہ داری آل سعود اور امریکہ پر عائد ہوگی۔

69637

ٹیگس: ایران ، دفاع ، یمن ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha