ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Muslim Village»،کے مطابق اس پیج کا مقصد آسٹریلین مسلمانوں کی آواز دوسروں تک پہنچانا بتایا جاتا ہے جنکو بیگانوں سے تعبیر کیا جارہا ہے
اس پیج اور مہم کے بانی شون مکنالتی کاکہنا ہے :
یہ پیج در اصل ایک وینڈو ہے جہاں سے آسٹریلین مسلمانوں کی شناخت کا امکان پیدا کیا گیا ہے
انہوں نے کہا : اس پیج میں شیعہ – سنی سمیت تمام فرقے اور دیگر اقوام کے لوگ کے خیالات اور تعارف موجود ہوں گے اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ دیگر لوگوں کی طرح ہم میں بھی رنگا رنگی ہے مگر ہمیں اس طرح سے تصور نہیں کیا جاتا جیسا کرنا چاہیے
مکنالتی کا کہنا ہے کہ یہ پیج انہوں نے اپنی بیوی «رفا» کے ساتھ بنایا ہے تاکہ اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت سے غیر مسلم لوگ بھی دوست بن گئے ہیں اگرچہ توہین آمیز کمنٹس بھی ملے ہیں۔