ایکنا- ایران ریڈیو- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےکمانڈر حبیب اللہ سیاری نےکہا ہے کہ ایران خلیج فارس میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کی پوری توانائی رکھتا ہے اور اس کے لئے کسی غیر ملکی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس میں بدامنی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خلیج فارس میں بالادستی کا خواہاں یا غیر قانونی مفادات کے درپے ہو گا تو وہ علاقے میں سخت اور دشوار حالات پیدا کرنے کا باعث بنے گا اور ایران کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس میں موجود رہنے پر مبنی امریکا کے اصرار سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی اس علاقے میں اپنے غیر قانونی اور ناجائز مفادات کے درپے ہیں اور وہ اپنے ناجائز مفادات کا بہانہ کر دوسروں کو بھی مسائل میں الجھانا چاہتے ہیں - ایڈمیرل سیاری نے علاقے کے عرب ملکوں پر ایرانو فوبیا کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خلیج فارس کے ممالک میں اتنا فہم و ادراک پیدا ہوجائےگا وہ بھی امن و سلامتی کے قیام کی کوششوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کرسکیں گے۔