ایکنا نیوز- کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے کوئٹہ میں ۲۴ مئی کو یمنی عوام پر بم باری کو نظر انداز کرتے ہوئے آل سعود کے مفادات کے لیے دفاع حرمین شریفین ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے
روزنامہ جنگ کے مطابق اہل سنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان قوم نے امامِ کعبہ کے پیچھے نماز پڑھ کر واضح پیغام دے دیا ہےکہ اگر پاکستانی قوم امامِ حرم سے اتنی محبت کرتی ہے تو حرمین شریفین سے کتنی محبت کرتی ہوگی۔ کانفرنس سے تحریک دفاع پاکستان کے ترجمان مولانا فضل الرحمان خلیل نےکہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہوتو معاملہ پارلیمنٹ میں چلا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں امریکا کا ساتھ دینا ہوتو جنرل مشرف ایک فون پر ہی فیصلہ کردیتے ہیں۔