پاکستان: سنی اتحاد کونسل نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف جمعے کو یوم احتجاج منایا

IQNA

پاکستان: سنی اتحاد کونسل نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف جمعے کو یوم احتجاج منایا

9:31 - June 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3313485
بین الاقوامی گروپ: چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا خطبہ جمعہ میں کہنا تھا کہ برما کے مظلوم مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان ممالک برمی مسلمانوں کا سہارا بنیں۔ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔ مسلمان ممالک برما کا سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کریں۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ جمعے کو سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں برما کے مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور علماء نے روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا جبکہ نماز جمعہ کے بعد برمی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مظلوم مسلم حکمرانوں کی طرف امید بھری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان ممالک برمی مسلمانوں کا سہارا بنیں۔ برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔ مسلمان ممالک برما کا سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کریں۔ برمی مسلمان جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو کسی محمد بن قاسم کا انتظار ہے۔ پاکستانی حکومت برمی مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے عالمی برادری سے رابطہ کرے۔

466257

نظرات بینندگان
captcha