میانمار کے مسلمانوں کیلیے اقوامِ متحدہ کی اپیل

IQNA

10:41 - June 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3314540

میانمار کے مسلمانوں کیلیے اقوامِ متحدہ کی اپیل

بین الاقوامی گروپ: اقوامِ متحدہ کے ہیومینیٹیرین آفس نے کہا ہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھینی میں تین برسوں سے جاری خانہ جنگی سے تباہ حال پانچ لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

ایکنانیوز- ڈان نیوز- اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدری سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔ ان لوگوں میں سے 4 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ کی تعداد کو مدد کی شدید ضرورت ہے، جن میں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار بے گھر افراد ایسے بھی ہیں، جو کیمپوں کی بدترین صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ ان میں سے بہت سے دیگر شہریت سے محروم دیہاتوں میں محصور ہیں۔

اس حوالے سے انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ آفس (او سی ایچ اے) نے تصدیق کی ہے کہ ان لوگوں کی چالیس ہزار سے زیادہ کی تعداد راکھینی ریاست میں 500 میٹر کی ساحلی پٹی پر کیمپوں میں مقیم ہے۔ مون سون کی آمد کے ساتھ ہی ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

1022530

نظرات بینندگان
captcha