ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے ایٹمی مسئلے کو بہانہ بناکر ایران کے خلاف ہر طرح کا دباؤ ڈال کر آزما لیا ہے- انہوں نے کہا اگر وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس دباؤ میں مزید اضافہ کریں تو جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب ان کے وہم و گمان سے بھی زیادہ سخت ہوگا- بہروز کمالوندی نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ایک روزہ دورہ تہران میں صدر مملکت سے ان کی ملاقات کا ذکر کیا- بہروز کمالوندی نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اختلافی مسائل اب کافی کم ہیں اور اگر فریق مقابل صرف اپنے مطالبات پر توجہ دے گا تو اس کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو گا-