ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- فلسطین کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد بزم نے بتایا ہے کہ یہ لوگ حماس اور جہاد اسلامی کی گاڑیوں کو بم دھماکے کے ذریعے تباہ کرنے میں ملوث ہیں اور اس وقت ان سے تفتیش جاری ہے۔ ایاد بزم نے کہا کہ ان دھماکوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی سیکورٹی ایجنسیاں غزہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گی۔ یاد رہے کہ اتوار کے دن نامعلوم افراد نے عزالدین قسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں میں بم لگا کر انہیں تباہ کر دیا تھا۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔