ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (سانا)،کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ
«ولید معلم» ایران کے وزیر ثقافت «علی جنتی» شام کے وزیر اطلاعات «عمران الزعبی» سیمت مختلف عرب ممالک، روس،ایران،کیوبا،اسپین،، چین، ترکی، افغانستان، پاکستان، مصر، لبنان، عراق، الجزائر، مراکش، بحرین، اردن، سوڈان، سعودی عرب، تیونس، انگلینڈ ، جرمنی اور کویت وغیرہ سے ایک سو تیس دانشور اور نامور صحافی شرکت کررہے ہیں
کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگی ۔
عمران الزعبی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا ک تمام تر سختیوں کے باوجود شام اپنی بقاء کے لیے کامیابی سے مردانہ وارلڑتا رہاہے۔
انہوں نے ایران کے کامیاب مذاکرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ اسکے ثمرات علاقے کے لیے مفید ثابت ہوں گے
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے جنگ کے لیے عالمی اتحاد کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور رہبرانقلاب نے اس بات کی تاکید فرمائی ہے کہ وہ مقاومت کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے
ایرانی وزیر ثقافت علی جنتی نے بھی کانفرنس سے خطاب میں شام کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔