ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اورتعلقات اسلامی کے مطابق کلچرل سنٹر کے تعاون سے مقابلہ حفظ قرآن مجید کے اختتام پر تقریب منعقد کی گئی۔ مکمل قرآن مجید،پندرہ پارے اور آخری پارے کے حفظ مقابلوں میں کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ان میں انعامات تقسیم کیےگئے۔
قرآن مجید کے حفظ مقابلے تحریری اور زبانی منعقد کیے گئے تھے۔
اسپین میں قائم ایرانی سفارت خانے میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس پروگرام میں جسمیں جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علماء نے قرآن کی اہمیت ،حفظ اور تعلیمات پر عمل کے حوالے سے تقاریر کیں ۔