شیخ نعیم قاسم بیروت اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب: مقاومت کا اصل مقصد فلسطین کی مکمل آزادی ہے

IQNA

شیخ نعیم قاسم بیروت اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب: مقاومت کا اصل مقصد فلسطین کی مکمل آزادی ہے

8:04 - July 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3337054
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا : اسرائیل کے لیے ایک فٹ زمین کا بھی ہم قائل نہیں ، نہر سے بحر تک مکمل آزادی ہمارا مقصد ہے

ایکنا نیوز- تقریب نیوز کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں علماء کی عالمی اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا : فلسطین کی مکمل آزادی ہمارا اہم مقصد ہے اور جو بھی اس حوالے سے ہمارے راستے میں آنا چاہے گا ہم اس سے ٹکرا جائیں گے
ان کا کہنا تھا : مقاومت کوئی خواب یا تصور نہیں بلکہ ایک اٹل حقیقت اور کامیاب تحریک ہے اور سب نے دیکھا کہ کسطرح ہم لبنان اور فلسطین میں ناامیدی اور مایوسی سے نکل آئے ہیں
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور دشمن ہر روز شکست سے قریب تر ہورہا ہے
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں اور عملی طور پر فلسطین کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرتا،
انہوں نے ایرانی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

3336937

نظرات بینندگان
captcha