سوئیزرلینڈ؛ اقوام متحدہ آفس کے سامنے آیت‌الله النمر کی آزادی کے لیے مظاہرہ

IQNA

سوئیزرلینڈ؛ اقوام متحدہ آفس کے سامنے آیت‌الله النمر کی آزادی کے لیے مظاہرہ

8:40 - August 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3338160
بین الاقوامی گروپ: انسانی حقوق کے کارکن اور سوشل ورکر کی جانب سے جینوا میں اقوام متحدہ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «حمرین نیوز» کے مطابق شیعہ عالم دین آیت‌الله شیخ باقر النمر کی آزادی کےحق میں مظاہرین احتجاج کررہے تھے۔
" آیت‌الله شیخ باقر النمر" خطرے میں ہیں کے عنوان سے مختلف ممالک میں سعودی سفارت خانوں کےسامنے مظاہرے اور
احتجاج انسانی تنظیموں کے جانب سے منعقد کیا گیا تھا جو بیس ممالک میں آیت‌الله شیخ باقر النمر کی رہائی کے لیے مہم چلا رہی ہیں
مظاہرین آل سعود کی پالیسیوں پر اعتراض اور اقوام متحدہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کر رہے تھے
قابل ذکر ہے کہ آیت‌الله شیخ باقر النمر کی رہائی کے لیے گذشتہ روز دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے منعقد کیے گئے۔
آیت‌الله شیخ باقر النمر تین سال سے آل سعود کی قید میں ہیں۔

3337884

نظرات بینندگان
captcha