ایکنا نیوز- ترک اطلاع رساں ادارے ٹی آرٹی کے مطابق دہشت گرد تنظیم پ ک ک کے عناصر مسجد پر حملے میں ملوث بتایا جاتاہے
ترک اسلامی الائنس کی مسجد پر حملہ کیا گیا ہے البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دو مرد اور ایک خاتون حملہ آور مسجد میں داخل ہوئے اور شیشوں کو توڑنے کے بعد دیواروں پر پ ک ک کے نعرے درج کئے۔
ترک یورپ اسلامی الائنس کے سربراہ احسان اونر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ تمام اقلیتوں بلکہ جرمن حکومت پر حملہ شمار ہوتا ہے۔