مشرقی عراق میں بم دھماکے، 140 افراد جاں بحق اور زخمی

IQNA

مشرقی عراق میں بم دھماکے، 140 افراد جاں بحق اور زخمی

13:45 - August 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3341229
بین الاقوامی گروپ:عراق کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ایک سو چالیس عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

ایکنانیوز- ایران ریڈیو- باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی عراق کے صوبہ دیالہ کے مرکز میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ بعقوبہ کے شمال اور مشرقی علاقوں میں ہونے والے یہ دھماکے، کاروں کے ذریعے کئے گئے۔ صحت عامہ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے بعقوبہ شہر کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا ایک مہینے قبل دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ دیالہ کے خان بنی سعد میں ایک ٹرک بم دھماکہ کر کے سو سے زیادہ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

73790

ٹیگس: عراق ، داعش ، بم ، دھماکہ
نظرات بینندگان
captcha