مدینہ منورہ؛ اسپشل افراد کو قرآن مجید سیکھانے کے لیے خصوصی سیمینار کا اہتمام

IQNA

مدینہ منورہ؛ اسپشل افراد کو قرآن مجید سیکھانے کے لیے خصوصی سیمینار کا اہتمام

8:50 - August 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3342902
بین الاقوامی گروپ: معذوروں کو قرآن مجید سیکھانے کے لیے بین الاقوامی سیمینار وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ «الخبر» کے مطابق سعودی وزارت اوقاف کے تعاون سے معذور افراد کو جدید طریقوں سے قرآن مجید سیکھانے کے لیے بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے
اس بین الاقوامی سیمینار میں ملک کے اندر اور دیگر ممالک سے ماہرین قرآن شرکت کریں گے
اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد معذور افراد جیسے گونگے،بہرے اور اندھوں کو قرآن کی تعلیمات پہنچانا اور انہیں جدید وسائل کی مدد سے بہتر انداز میں قرآن سیکھانے کے طریقوں کو متعارف کرانا ہے
قابل ذکر ہے کہ ملک فھد قرآنی پبلیکیشنز قرآنی شعبے میں تمام طبقوں کو قرآن مجید سکھانے کے حوالے سے خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے

روزنامه الخبر کے مطابق اب تک اس قرآنی سیمینار کا دن مقرر نہیں کیا گیا ہے البتہ سیمینار نمائندوں کے مطابق مقررہ تاریخ کا  اعلان جلدمتوقع ہے۔

3341796

نظرات بینندگان
captcha