فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ پر نصب ہوگا

IQNA

فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ پر نصب ہوگا

9:33 - August 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3349461
بین الاقوامی گروپ: قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے سال اقوام متحدہ کے سامنے نصب دیگر ممالک کے پرچموں میں فلسطینی پرچم بھی شامل ہوگا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الاسبوع» کے مطابق فلسطینی عوام کے امنگوں کے مطابق اگلے سال نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں فلسطینی پرچم بھی لہرایا جائے گا.


نگران ممبرکی حیثیت سے دیگر مستقل ممبر ممالک کے پرچموں کے ساتھ فلسطینی پرچم نصب کیا جاسکتا ہے.


اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق اس سے پہلے صرف مستقل ممبروں کا پرچم نصب کیا جاتا تھا مگر اب اس قانون میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.


فلسطین کی درخواست اور عرب ممالک کی حمایت کے بعد فلسطین اور ویٹکن کا پرچم نصب کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

3349338

نظرات بینندگان
captcha