ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اسپوٹنیک» کے مطابق نسل پرست اور شدت پسند عناصر کے حملوں کے پیش نظر امریکہ میں اسلامی کونسل نے مساجد کی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے
کونسل نے تمام مسلم لیڈروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔
فیڈرل پولیس امریکہ (FBI) کی جانب سے الرٹ رہنے اور ممکنہ حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے علاقوں آلاسکا، آریزونا، اینڈیانا، کارولینا، یوٹا اور ٹیکساس وغیرہ کے علاقوں میں شدت پسند عناصر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جولائی کے مہینے میں امریکن کانگریس نے تجویز دی تھی کہ چالیس ملین کے فنڈ سے شدت پسندی سے مقابلے کے لیے ادارہ کھولا جائے۔