ایکنا نیوز- بین الاقوامی مقابلے آئندہ ہفتے کو جکارتہ میں منعقد ہوں گے ان مقابلوں میں محمود نوروزی حفظ اور جواد سلیمانی حسن قرآت میں صوبہ خراسان اور تہران سے ایران کی نمایندگی کریں گے۔
حافظ محمود نوروزی تهران سے تعلق رکھتا ہے جو ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے۔
نوروزی تیونس میں مقابلہ حفظ میں بھی مقام سوم حاصل کرچکا ہے جبکہ قاری جواد سلیمانی صوبہ خراسان رضوی
ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں پانچویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا تھا۔