ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق محمد المنیاوی کینیڈین پارلیمنٹ کمیٹی کے ایک اجلاس، جسمیں تشدد اور شدت پسندی کے خاتمے کا جائزہ لیا جارہا تھا میں انہوں مذاہب کی توہین روکنے اور قانون سازی کا مطالبہ پیش کیا
کینیڈین اپوزیشن کی جانب سے اس درخواست کی مذمت کی گئی اور انہوں نے اس حوالے سے قانون سازی کے مطالبےکو اظھار رائے روکنے کی کوشش قرار دیا ہے.
مسلم کونسل کا کہنا تھا کہ اس قانون سے مذاہب میں مخالفتوں کے باوجود نفرت روکنے میں آسانی ہوگی۔
کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن «ناتالی لوروا»، نے اس مطالبے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شہریوں کے حقوق اور اظھار رائے کی آزادی کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔