محمود نوروزی: انڈونیشیاء میں میری پرفارمنس اچھی رہی

IQNA

محمود نوروزی: انڈونیشیاء میں میری پرفارمنس اچھی رہی

8:34 - September 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3357728
بین الاقوامی گروپ: انڈونیشیاء کے حفظ مقابلوں میں ایرانی نمائندے اپنی کارکردگی سے خوش اورمطمین نظر آتا ہے

ایکنا نیوز- انڈونیشیاء میں جاری حفظ کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی حافظ نے ججز کے سامنے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جکارتہ میں جاری مقابلے صبح اور شام دو شفٹ میں جاری ہیں جنمیں سینکڑوں حافظ  قرآن شرکت کررہے ہیں

ایرانی حافظ سے سورہ  آل عمران، توبه، انبیا، عنکبوت اور جن سے سوالات پوچھے گئے جنکا انہوں نے بخوبی جواب دیا
الجزائر اور ناروے سخت حریف
ایرانی نمایندے نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : سخت حریفوں میں ناروے اور الجزایر قابل ذکر ہے
دوسرے ایرانی نمائندے جواد سلیمانی نے قرآت میں سورہ اعراف کی منتخب آیاتوں کی تلاوت کی
ایرانی قاری کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب آج بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ کو منعقد ہوگی جسمیں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جائے گا

سلیمانی کے مطابق انڈونیشیاء، امارات، ایران اور اردن سے ججز مقابلوں میں شریک ہیں
ایران سے معروف قرآنی استاد عبدالرسول عبائی ججز میں شامل ہیں
بین الاقوامی مقابلوں میں 21 ممالک سے حافظ اور قاری شرکت کررہے ہیں
انڈونیشیاء، ملایشیاء، برونائی دارالسلام، سنگاپور، تھائی لینڈ، فیلپائن، مراکش، بلجیم، کینیڈا، اردن،سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، الجزایر، تیونس، فرانس، انگلستان، امریکہ، ناروے اور مصر وغیرہ مقابلوں میں شریک ہیں.

3357635

نظرات بینندگان
captcha