اسلامی کانفرنس تنظیم: غرق شدہ بچے کی تصویر سے عالمی ضمیر تڑپ اٹھا

IQNA

اسلامی کانفرنس تنظیم: غرق شدہ بچے کی تصویر سے عالمی ضمیر تڑپ اٹھا

8:44 - September 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3358839
بین الاقوامی گروپ: اسلامی کانفرنس تنظیم نے تین سالہ «آیلان کردی» کے حوالے سے کہا کہ سمندر میں بچہ نہیں بلکہ انسانی شرافت اور اقدار ڈوبی ہیں اور انسانیت چیخ پڑی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «oic-oci.org» کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم نے شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے بحران کے حل کا مطالبہ کیا
اسلامی کانفرنس تنظیم نے انسانی بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک معصوم شامی بچہ نہیں بلکہ انسانی شرافت اور اقدار ڈوب گئی ہیں اور انسانیت تڑپ اٹھی ہے
اسلامی کانفرنس نے بعض یورپی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر اس مسلے کے حل کے لیے کام کریں
اسلامی کانفرنس کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطے کا نہیں عالم انسانیت کا بحران ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یہ سب سے بڑی انسانی مہاجرت ہے جس کے حل سے ممالک قاصر نظر آتے ہیں

اسلامی کانفرنس نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے یورپی تنظیم سے ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادگی کا اظھار کیا۔

3358568

نظرات بینندگان
captcha