داعش نے یورپ نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیدیا

IQNA

داعش نے یورپ نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیدیا

14:44 - September 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3362479
بین الاقوامی گروپ:داعش نے شام سے یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والےمہاجرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق شام اورعراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والےمہاجرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ "دابق" میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کا انجام بھی سمندر میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔

197347

نظرات بینندگان
captcha