پاکستان ؛امام محمد تقی (جواد)علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

IQNA

پاکستان ؛امام محمد تقی (جواد)علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

8:52 - September 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3363026
بین الاقوامی گروپ: نویں امام کی شہادت کے حوالے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس منعقد کی گئیں

ایکنا نیوز- یوم شہادت امام محمد تقی علیہ السلام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔ کوئٹہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں ،مساجد،اسلامی مراکز اور مدرسوں میں شہادتِ امام کی مناسبت سے خصوصی مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف امام بارگاہوں میں علماء کرام وذاکرینِ عظام نے فضائل و مصائبِ امام جوادعلیہ السلام بیان کئے ۔ امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا۔

امام محمد تقی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مسجد و امام بارگاہ بیت الاحزان، مسجد و امام بارگاہ بلتستانی ، مدرسہ فاطمہ زہرا  (س) اور بروری میں امام بارگاہ رضویہ کی مرکزی مجالس کے علاوہ مختلف امام بارگاہوں میں بھی مجالس عزا منعقد کی گئیں جنمیں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت نے شرکت کرتے ہوئے عقیدت کا اظھار کیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha