روس؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

روس؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:04 - October 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3383400
بین الاقوامی گروپ: سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے ماسکو میں شروع ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز- ماسکو میں قایم ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر آفس کے مطابق ماسکو شہر کے " کراکس سٹی ہال" میں قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے
مقابلوں کا فائنل راونڈ اتوار کو منعقد ہوگا۔
قرآنی مقابلہ روسی مفتی کونسل کے سربراہ «راویل عین‌الدین»، ماسکو کی وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں چالیس یورپی ممالک سے قاری  اور حافظ قرآن شرکت کررہے ہیں۔
نامور حافظ قرآن مجید «موسی معتمدی»، ایران کی نمائندگی کررہا ہے۔
مقابلوں کے ہمراہ نامور قرآنی اساتذہ ورکشاپ میں لیکچرز بھی دیں گے۔
ایران میں حفظ مقابلوں میں دوم پوزیشن لینے والا حافظ موسی معتمدی پہلی بار بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کررہا ہے۔
گذشتہ سال ایران کے مهدی ان مقابلوں میں دوم پوزیشن حاصل کرچکا ہے جبکہ قاری امین پویا بھی روسی مقابلوں میں اول مقام حاصل کرچکا ہے۔

 

3383306

نظرات بینندگان
captcha