آسٹریلیا میں بے مثال عزاداری / ریکارڈ تعداد میں عزاداروں کی شرکت+ تصاویر

IQNA

آسٹریلیا میں بے مثال عزاداری / ریکارڈ تعداد میں عزاداروں کی شرکت+ تصاویر

7:19 - October 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3390473
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں عزاداری جوش وخروش اور روایتی جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ شہر شہر میں غم حسین (ع) میں لوگ مجلس وماتم میں سرگرم دیکھائی دیتے ہیں

ایکنا نیوز- دنیا کا کوئی ایسا گوشہ دیکھائی نہیں دیتا جہاں غم حسین (ع)نہ منایا جاتا ہوں۔ اس سے پہلے یورپ اور امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا اور قطب شمالی کے ممالک جیسے ناورے، ڈنمارک اور کینڈا وغیرہ میں اگرچہ محرم منایا جاتا رہا ہے مگر لوگوں کی مختصر سی تعداد ان مجالس میں شریک ہوتی تھی۔


آخری کچھ سالوں میں مہاجرت کی وجہ سے آسٹریلیا میں عزاداری کے اجتماعات قابل دید ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عاشورا اور چہلم کے جلوس نکالتے ہیں اور محرم کے ایام میں اجتماعات کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ پاکستان یا ہندوستان میں لوگ ماتم کررہے ہیں۔


سڈنی ، ملبرن، ایڈیلیڈ، پرتھ ، کینبرا سمیت اکثر بڑے شہروں میں عاشقان امام مظلوم ان دنوں بڑی تعداد میں مجلس و ماتم میں شریک ہیں اور انکی وجہ سے شہر شہر میں پیغام کربلا عام ہورہا ہے اور ان مجالس کو دیکھ کر بے اختیار خدا کا یہ وعدہ یاد آتا ہے کہ "تم میرا ذکر کرو میں تمھارا ذکر بلندکرونگا "

نظرات بینندگان
captcha