پاکستان ؛ یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا / کربلاء ظلم سے مقابلے کا مکتب ہے ۔ علماء کا جلوس سے خطاب+ تصاویر

IQNA

پاکستان ؛ یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا / کربلاء ظلم سے مقابلے کا مکتب ہے ۔ علماء کا جلوس سے خطاب+ تصاویر

8:43 - October 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3393217
بین الاقوامی گروپ: ملک بھرمیں اشک بار آنکھوں سے لاکھوں زائرین نے سیدالشہدأء کا سوگ منایا

ایکنا نیوز- سخت سیکورٹی میں  ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مختلف شہروں،قصبوں دیہات سے تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے ۔بڑی تعداد میں عزادار ،نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے ۔
لاہور ، کراچی ، پشاور، اسلام آباد اور کویٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے جو مقررہ راستے طے کرتے ہوئے نماز باجماعت ظہرین ادائیگی کے بعد شام کے وقت اختتام پذیر ہوئے، ہر طرف فضاء سوگوار تھی،بعض عزاداروں نے پاؤں میں لوہے کے کڑے اور آہنی زنجیریں پہن رکھی تھیں،جلوس صبح کے وقت روانہ ہوئے ۔ سڑکوں اور مین بازاروں میں ماتم اور زنجیر زنی کی گئی ،بعدازاں جلوس جب مین جگہوں پر پہنچے تو وہاں نمازظہر اد اکی گئی ، جبکہ راستوں میں دودھ اورشربت کی سبیلوں اورلنگرحسینی کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ ،جلوسوں کی ہیلی کا پٹر سے فضائی نگرانی کی گئی جبکہ اکثر بڑے شہروں میں سینکڑوں کیمرے بھی نصب تھے ۔
علماء نے ان جلوسوں سے خطاب میں کہا کہ استقامت ، شجاعت اور ظلم کے خلاف قیام امام حسین (ع) کا درس ہے اور رہتی دنیا تک امام حسین(ع) کا غم منایا جاتا رہے گا کیونکہ کربلا ظلم سے بغاوت اور حریت کا درس دیتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha