بان کی مون نے «شیخ النمر» کی پھانسی روکنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

بان کی مون نے «شیخ النمر» کی پھانسی روکنے کا مطالبہ کردیا

8:10 - October 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3414410
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی بادشاہ سے کہا ہے کہ وہ شیخ نمر کو معاف کرتے ہوئے انکی پھانسی کو روکنے کا حکم صادر کریں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السبیل»،کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوژاریک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون کو شیخ نمر کی پھانسی پر تشویش ہے اور انہوں نے سعودی بادشاہ سے کہا ہے کہ وہ شیخ نمر کی سزا کو معاف کرنے کا حکم صادر کرے
انہوں نے شیخ نمر کی پھانسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کے احتجاج کے باوجود سعودی عرب کے سپریم کورٹ سے اس سزا کی توثیق قابل افسوس ہے


«نمر باقر النمر»، گذشتہ چار سال سے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں عوامی مظاہروں کے زریعے سے اس سزا کی مخالفت کی جارہی ہے۔

3409311

ٹیگس: نمر ، بان ، کی ، مون ، پھانسی ، سزا ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha