ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Age»،کے مطابق مسلمان خواتین پر حملے کے ملزم انتالیس سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گذشتہ دنوں سوانسٹون روڑ پر ایک جوان مسلمان خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا گیا جبکہ ایک اور واقعے میں لٹل کولینز روڑ پر ایک اور مسلمان خاتون تشدد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس کے مطاق دونوں واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے اور دونوں میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔
ان واقعات کے خلاف ملبرن میں مسلمانوں نے مظاہروں میں واقعے میں ملوث مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
مظاہروں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔